طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں اور عملے سمیت غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو کابل سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق انخلا کے آپریشن کے آغاز سے اتوار تک 30 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے منتقل کیا گیا ہے۔ انخلا کا یہ عمل آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ افغانستان سے انخلا کے عمل کے دوران کئی خوش گوار اور کئی افسوس ناک واقعات بھی سامنے آئے۔ بعض پُرمسرت واقعات کی تصویری جھلکیاں دیکھیں۔
کابل ایئرپورٹ: انتظار اور مایوسی کے درمیان چند خوش گوار لمحات

1
کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افغان خاندان بیرونِ ملک روانگی کا منتظر ہے۔ عقب میں امریکی بحریہ کا فضائی طیارہ نظر آ رہا ہے۔

2
افغان خاتون امریکی میرین افسر کے ساتھ گلے مل کر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

3
افغان باشندوں کے کابل سے انخلا کے لیے امریکہ کے ہزاروں فوجی کابل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

4
افغانستان چھوڑ کر جانے والے افغان باشندوں کو مختلف ملکوں میں موجود امریکی ہوائی اڈوں پر لے جایا جا رہا ہے۔