طالبان کے قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر ملک چھوڑنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں اور عملے سمیت غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کی بڑی تعداد کو کابل سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق انخلا کے آپریشن کے آغاز سے اتوار تک 30 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے منتقل کیا گیا ہے۔ انخلا کا یہ عمل آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ افغانستان سے انخلا کے عمل کے دوران کئی خوش گوار اور کئی افسوس ناک واقعات بھی سامنے آئے۔ بعض پُرمسرت واقعات کی تصویری جھلکیاں دیکھیں۔
کابل ایئرپورٹ: انتظار اور مایوسی کے درمیان چند خوش گوار لمحات
9
حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندرونی مناظر جہاں ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کے منتظر ہیں۔
10
کابل ایئرپورٹ کے اندرونی احاطے میں موجود افراد میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
11
کابل ایئرپورٹ پر امریکہ کے علاوہ ترکی، برطانیہ اور جرمنی کے فوجی اہلکار بھی افغان باشندوں کے انخلا کے عمل میں شریک ہیں۔
12
کابل ایئرپورٹ کا ایک منظر