رسائی کے لنکس

جوہانسبرگ میں 5.3 شدت کا زلزلہ، ایک شخص ہلاک


فائل
فائل

’ساؤتھ افریکن پریس ایسو سی ایشن‘ کا کہنا ہے کہ منگل کے روز آنے والا زلزلہ تقریباً ایک منٹ تک جاری رہا اور اس کے جھٹکے متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، جِن میں کیپ ٹاؤن اور ڈربن شامل ہیں

جنوبی افریقہ میں منگل کے روز 5.3 درجے شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں جوہنسبرگ کی عمارات ہل کر رہ گئیں، جب کہ قریبی قصبے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

ارضیات سے متعلق امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ’اورکنی‘ کے مقام سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا، جو سونے کی معدنیات سے مالا مال قصبہ ہے، اور جوہنسبرگ سے تقریباً 170 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

ہنگامی امداد کا کام کرنے والوں نے بتایا ہے کہ اورکنی میں ایک شخص اُس وقت ہلاک ہوا جب جھٹکوں کے نتیجے میں ایک قریبی دیوار منہدم ہوئی۔ علاقے میں معدنیات تلاش کرنے کا کام کرنے والوں کو وہاں سے ہٹایا گیا ہے، جب کہ زیرِ زمین کارکنان میں سے کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جنوبی افریقہ میں اکثر و بیشتر متوسط درجے کے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے ہیں۔ دو ماہ قبل، اِسی علاقے میں 4.9 درجے شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔

’ساؤتھ افریکن پریس ایسو سی ایشن‘ کا کہنا ہے کہ منگل کے روز آنے والا زلزلہ تقریباً ایک منٹ تک جاری رہا اور اس کے جھٹکے متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، جِن میں کیپ ٹاؤن اور ڈربن شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG