جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔
جنوبی ایشیا میں بارشوں سے 100 سے زائد افراد ہلاک

1
بھارتی ریاستیں بہار اور آسام بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ صرف آسام میں 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ یہاں گزشتہ 10 دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2
ممبئی میں ایک لڑکا گائے کو ہانکتا ہوا محفوظ مقام پر منتقل ہورہا ہے۔ یہاں پچھلے کئی ہفتوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3
ممبئی میں خواتین زیرِ آب ریلوے لائنوں سے گزر رہی ہیں۔ ممبئی میں مون سون بارشوں سے 40 لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

4
بنگلہ دیش کے علاقے کُری گرام میں بارش سے سیکڑوں مکانات زیر آب آگئے ہیں۔