رسائی کے لنکس

خلائی گاڑی 14 لاکھ ڈالرز میں نیلام


نیلام گھر کی ایک اہلکار خلائی گاڑی کا جائزہ لے رہی ہے
نیلام گھر کی ایک اہلکار خلائی گاڑی کا جائزہ لے رہی ہے

نیلام گھر کا کہنا ہے کہ فروخت سے پہلے گاڑی کو مکمل طور پر مرمت کر کے اس کی حالت کو بحال کیا گیا۔

یورپ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 14 لاکھ ڈالرز سابق سوویت یونین کی وہ خلائی گاڑی خرید لی ہے جو 1977ء میں تین خلانوردوں کو لے کر مدار میں گئی تھی۔

جرمنی کے لیپرز نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ خلائی گاڑی نیلامی سے قبل مکمل طور پر بحال کی گئی۔ خلا سے زمین کی فضا میں داخل ہوتے وقت یہ گاڑی ایک جانب سے پچک گئی تھی جسے بعد ازاں مرمت کیا گیا اور گاڑی پر سفید رنگ بھی کیا گیا۔

خلائی گاڑی کے خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

لیپرز کا کہناہے کہ مدار میں دو مرتبہ جانے والی یہ پہلی گاڑی تھی، اس نے 1978ء میں بھی مدار تک کا سفر کیا تھا۔

نیلامی میں دو روسی خلائی لباس بھی فروخت کے لیے پیش کئے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG