رسائی کے لنکس

زہرہ کا زمین اور سورج کے درمیان سفر


دنیا بھر میں ستاروں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو کہکشاں کے ایک ایسے نظارے کا موقع مل رہا ہے جو شاذونادر ہی وقوع پذیر ہوتا ہے اور یہ وہ موقع ہے کہ زہرہ اپنے مدار میں گردش کرتا ہوا سورج اور زمین کے درمیان میں گذرے گا۔

زہرہ کے اس تقریباً ساڑھے چھ گھنٹوں پر مشتمل سفر کا آغاز منگل کی رات گرین وچ ٹائم کے مطابق رات دس بج کر نو منٹ پر ہوگا۔

دنیا کے ساتوں براعظموں کےستاروں سے دلچسپی رکھنے والے افراد یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ لیکن جنوبی امریکہ اور مغربی افریقہ کے ایک بڑے حصے کے لوگ اس مشاہدے سے محروم رہیں گے۔

سورج کے سامنے سے گذرتے وقت ابتداً زہرہ ایک چھوٹے اور سیاہ نقطے کی طرح دکھائی دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی جانب براہ راست ہرگز نہ دیکھا جائے۔ ایسا کرنے سے آنکھوں کو مستقل طورپر نقصان پہنچ سکتاہے یا بینائی بھی جاسکتی ہے۔

زہرہ کے اس سفر کو ناسااور یورپی خلائی ادارے سمیت بہت سے ویب سائٹس پر دیکھا جاسکتا ہے۔

زہرہ ، زمین اور سورج کے درمیان سے آٹھ سال کے وقفے سے دو بار گذرتا ہے اور یہ دائرہ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ایسا کم ازکم ایک صدی کے بعد ہوتا ہے۔

اس سے قبل زہرہ اس راستے پر 2004ء میں گذرا تھا اور آج یہ اس سفر کا دوسرا حصہ ہے۔ اس کے بعد ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے یہ منظر 2117ء میں دیکھ سکیں گے۔

جب کہ 2004ء سے قبل زہرہ اس راستے سے 1974ء میں گذرا تھا۔

XS
SM
MD
LG