امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کی تاریخ ساز خلائی پرواز خراب موسم کے سبب موخر کر دی گئی۔ یہ پرواز بدھ کی شام روانہ ہونا تھی۔ پرواز کے لیے 30 مئی کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
دنیا کی پہلی نجی اسپیس فلائٹ کی روانگی موخر
5
ناسا کا کہنا ہے کہ نئے مشن سے فالکن نائن راکٹ، ڈریگن اسپیس کرافٹ اور زمینی نظام کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوں گی۔ اس کے علاوہ مدار اور خلائی اسٹیشن پر لینڈنگ کے بارے میں ضروری معلومات بھی ملیں گی۔
6
ناسا کے اس مشن میں نجی کمپنیاں بھی شامل ہیں اور یہ ایک اعتبار سے خلا میں انسانوں کی آمدورفت کی آزمائش کا آخری مرحلہ ہوگا۔
7
گزشتہ نو سال میں یہ پہلا خلائی مشن ہے جو امریکہ کی سرزمین سے خلا بازوں کو لے کر زمین کے مدار میں جائے گا۔ ناسا' کے مطابق مشن کے لیے اس کے دو سابق شٹل پائلٹ رابرٹ بینکن اور ڈگلس ہرلی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
9
ناسا حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ خلائی پرواز کی کامیابی سے امریکی عوام کا حوصلہ بحال کرنے میں مدد ملے گی جو صحتِ عامہ کے بحران میں گھرے ہوئے ہیں۔