اسپین میں بیلوں کے سامنے دوڑنے کے سالانہ روایتی تہوار "سان فرمن" کا انعقاد ہوا۔ پیر کو ہونے والی اس دوڑ میں چار لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اسپین کے مختلف حصوں میں یہ تہوار منایا جاتا ہے لیکن شمالی شہر پامپلونا میں اس دوڑ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے ارنسٹ ہیمنگوے کے شہرہ آفاق ناول " دی سن آلسو رائز" میں یہاں کا تذکرہ ہے۔
اسپین: بیلوں کے سامنے دوڑنے کا تہوار
5
اس میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کی شرکت کی وجہ سے خوب گہما گہمی کا سماں ہوتا ہے۔
6
بے لگام بیلوں کی اس دوڑ میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔
7
روایتی طور پر اس میلے میں شریک افراد سفید رنگ کے کپڑے اور گلے میں سرخ سکارف پہنتے ہیں۔
8
کھڑکیوں میں کھڑے افراد بھی اس میلے سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔