رسائی کے لنکس

’نیشنل اسپیلنگ بی‘ کا ایوارڈ کیلوفورنیا کی طالبہ نے جیتا


مقابلے کا انعقاد کرنے والوں کی طرف سے جمع کیے گیے اعداد وشمار کے مطابق 1999ء سے لے کر اب تک وہ دسویں بھارتی نژاد طالبہ ہیں جنھوں نے یہ مقابلہ جیتا ہے

سنیدھا نندیپتی نے2012ء کے’اسکرپس نیشنل اسپیلنگ بی‘کی چمپین شپ کا اعزاز جیت لیا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پچھلے85برسوں سے قومی سطح پر انگریزی کی ہجے کے مقابلے کا ہر سال باقاعدگی سے انعقاد ہوتا ہے۔

جمعرات کوہونے والے مقابلےمیں، گھات لگا کرحملہ کرنے سےمتعلق فرینچ لفظguetapensکا صحیح ہجے بتا کر، سنیدھا نے30000 ڈالر کا انعام اور5000 ڈالر کی اسکالرشپ کے علاوہ دیگر کئی اعزازات جیتے۔

چودہ برس کی سنیدھا آٹھویں کلاس کی طالبہ ہیں جن کا تعلق سان دئیگو کیلی فورنیا سے ہے۔ گذشتہ سال وہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر تھیں۔

وہ بھارتی نژاد پہلی بچی ہیں جنھوں نےمتواتر پانچویں بار’ اسپیلنگ بی‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے، اور مقابلے کا انعقاد کرنے والوں کی طرف سے جمع کیے گیے اعداد وشمار کے مطابق 1999ء سے لے کر اب تک وہ دسویں بھارتی نژاد طالبہ ہیں جنھوں نے اب تک یہ مقابلہ جیتا ہے۔

تقریب میں شرکت کے لیے سریدھا کے دادا دادی بھارت سےامریکہ آئے تھے۔

ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو شہر کی 14 برس کی اسٹوٹی مشرا مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ وہ جرمن لفظ Schwarmerei جس کا مطلب ’جوشیلے پن کا پُر جوش اظہار‘ ہے، کی درست اسپیلنگ نہیں کر پائیں، اور اِس طرح سریدھا کو آگے بڑھنے کا موقع مل گیا۔

نیو یارک سےتعلق رکھنے والا 12برس کا طالب علم، اروند مہانکلی متواتر دوسرے سال بھی تیسرے نمبر پر رہا۔

XS
SM
MD
LG