سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے گرجا گھروں میں جاری ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا۔
سری لنکا: گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دھماکے

5
پہلا دھماکہ کولمبو میں سینیٹ انتھونی چرچ جبکہ کولمبو کے نواح میں واقع سینٹ سبیسن چرچ میں ہوا۔

6
حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد ان مقامات پر تلاش کا کام جاری ہے جبکہ تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

7
سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام قرار دیا ہے۔

8
غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد چرچ اور ہوٹلوں میں موجود رہتی ہے۔