سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے گرجا گھروں میں جاری ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا۔
سری لنکا: گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دھماکے

1
پولیس حکام کے مطابق نشانہ بننے والے دو ہوٹل اور ایک چرچ کولمبو جبکہ ایک چرچ کو کولمبو کے شمال میں نیگاموبو میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

2
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

3
حکام کے مطابق دھماکے گرجا گھروں میں جاری ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔

4
کولمبو نیشنل ہسپتال کی ڈائریکٹر سمیندی سمکروں نے تصدیق کی ہے کہ یہاں 20 لاشیں اور 280 سے زائد زخمی لائے گئے ۔