سری لنکا کی مرکزی بندرگاہ کولمبو کے قریب سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا ہے جس پر بڑی مقدار میں کیمیکلز کے کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔ بدھ کو حکومت نے کہا تھا کہ اس جہاز کا ڈوبنا ملک کی بحری حدود میں رونما ہونے والا ماحولیاتی آلودگی کا بد ترین واقعہ ہے۔
سری لنکا: بحری جہاز سمندر برد ہونے لگا
9
ڈوبنے والے جہاز ’ایکس پریس پرل‘ کے عملے نے کہا ہے کہ ساحلی علاقے کو کیمیکلز کی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے جہاز کو گہرے سمندر میں لے جانے کی کوشش کی گئی البتہ اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
10
سری لنکا کی نیوی کے ترجمان کیپٹن اندیکا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ جہاز ڈوبنے کے بعد سمندر میں پھیلنے والے فضلے کو صاف کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
11
سری لنکا میں ماحولیات کے ایک ماہر اجنتھا پریرا نے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق جہاز پر 81 کنٹینرز میں خطرناک کیمیکل اور لگ بھگ 400 کنٹینروں میں تیل موجود تھا۔
12
جہاز کے ڈوبنے سے سمندری ماحول بڑے پیمانے پرآلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔