سری لنکا کی مرکزی بندرگاہ کولمبو کے قریب سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا ہے جس پر بڑی مقدار میں کیمیکلز کے کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔ بدھ کو حکومت نے کہا تھا کہ اس جہاز کا ڈوبنا ملک کی بحری حدود میں رونما ہونے والا ماحولیاتی آلودگی کا بد ترین واقعہ ہے۔
سری لنکا: بحری جہاز سمندر برد ہونے لگا

1
جہاز میں دو ہفتے قبل اس وقت آگ لگ گئی تھی جب وہ کولمبو کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے لیے کھلے سمندر میں اجازت ملنے کا انتظار کر رہا تھا۔

2
سری لنکا کی بحریہ نے آگاہ کیا ہے کہ بحری جہاز پر آگ لگنے کی ممکنہ وجہ کیمیکلز ہی تھے۔

3
آگ جہاز کے اسی حصے میں لگی جہاں کیمیکل کے لیک ہونے کی اطلاع تھی۔ چوں کہ جہاز پر بڑی مقدار میں پلاسٹک بھی لادا گیا تھا۔ اس نے تیزی سے آگ پکڑ لی اور پھر سمندری ہواؤں نے آگ کا دائرہ پھیلانے میں مدد دی۔

4
آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوشش کی گئی جس میں بھارت سمیت کئی ملکوں نے حصہ لیا۔
فیس بک فورم