رسائی کے لنکس

آئی سی آر سی کو سری لنکا کے دو علاقوں میں دفاتر بند کرنے کی ہدایت


آئی سی آر سی کو سری لنکا کے دو علاقوں میں دفاتر بند کرنے کی ہدایت

سری لنکا نے انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے والی ایک اہم بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کو ملک کے سابق شورش زدہ شمالی صوبے میں اپنے دفاتر بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی حکومت چاہتی ہے کہ تنظیم Jaffina اور Vavuniya میں دفاتر بند کرکے صرف دارالحکومت کولمبو سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے۔ تنظیم کے مطابق اسے اِس اقدام کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ Jaffina میں آئی سی آر سی کا دفتر جنگ کی وجہ سے معذور ہونے والے افراد میں مصنوعی اعضا کی تقسیم میں شریک ہے جب کہ Vavuniya میں قائم دفتر زیر حراست افراد اور اُن کے عزیز و اقارب کے درمیان ملاقاتوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سری لنکا کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ برس مئی کے مہینے میں تامل ٹائیگرز کو شکست دے کر آزاد تامل ریاست کے قیام کے لیے 25 سال سے جاری تحریک کو ختم کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG