رسائی کے لنکس

سری لنکا میں طوفاني بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 5 افراد ہلاک


کولمبو مٰں طوفانی ریلوں کا ایک منظر ۔ 21 مئی 2018
کولمبو مٰں طوفانی ریلوں کا ایک منظر ۔ 21 مئی 2018

سری لنکا میں شديد بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے کم ازکم 5 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

قدرتی آفات میں مدد سے متعلق مرکز کے ترجمان پردیپ کوڈی پپیلی نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ مٹی کے تودوں نے مزید دو افراد کی جان لی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حادثات ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے۔

امدادی مرکز کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زیادہ افراد کو 20 محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شديد بارشوں کے نتیجے میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک میں شديد بارشوں کا سلسلہ اتوار سے شروع ہوا ہے، جس کے فوری بعد انتظامیہ نے پانچ اضلاع میں یہ وارننگ جاری کی کہ وہ مٹی کے تودے پھسلنے اور گرنے کے واقعات سے چوکس رہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان بادوباراں اور تیز ہوا کے جھکڑوں کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ بیان میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے محتاط رہیں۔

سری لنکا کو حالیہ برسوں میں شديد نوعیت کی قدرتی آفات کا سامنا رہا ہے ۔ پچھلے سال مئی میں مون سون کی بارشوں کے دوران سیلابوں اور مٹی کے تودے پھسلنے کے واقعات میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG