برطانیہ میں سمندری طوفان 'کیارہ' سے روز مرہ کی زندگی کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اتوار کو 93 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ درجنوں ملکی اور غیر ملکی فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑا۔ طوفان کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے صورت حال مزید بگڑ گئی۔
سمندری طوفان کیارہ سے برطانیہ میں معمولات زندگی متاثر
5
جدید اشیا کی مدد سے شوقین افراد نے سمندر کی اونچی اونچی لہروں میں بھی تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
6
انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر واقع نیو ہیون لائٹ ہاؤس سے سمندری لہروں کے ٹکرانے سے پانی کافی بلندی تک جاتا رہا۔ اس سے ہواؤں کی طاقت کا اندازا لگانا مشکل نہیں تھا۔
7
بعض لہریں اس قدر بلند تھیں کہ طویل لائٹ ہاؤس بھی ان میں چھپ گیا۔