برطانیہ میں سمندری طوفان 'کیارہ' سے روز مرہ کی زندگی کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اتوار کو 93 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں جب کہ درجنوں ملکی اور غیر ملکی فلائٹس کو منسوخ کرنا پڑا۔ طوفان کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں جس سے صورت حال مزید بگڑ گئی۔
سمندری طوفان کیارہ سے برطانیہ میں معمولات زندگی متاثر

1
تیز ہواؤں اور بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد سمندر کنارے پر پہنچی تاکہ لہروں کی شدت کو دیکھ سکے۔ نیو بریٹن، شمال مغربی انگلینڈ میں واقع لائٹ ہاؤس سے سمندری لہریں ٹکرائیں تو دور دور تک پانی ہوا کے ساتھ اڑتا ہوا گیا۔

2
'کیارہ' انگلینڈ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آئرلینڈ بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ طوفان کے باعث بجلی منقطع ہوگئی جب کہ ریل و بحری رابطے منقطع ہوگئے۔ طوفان سے تقریبات ملتوی ہو گئیں جب کہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

3
تمام مشکلات کے باوجود لوگوں میں سمندری طوفان کو نزدیک سے دیکھنے کا جذبہ سرد نہیں پڑا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اتوار کو ساحلوں کا رخ کیا۔

4
سمندری لہروں میں طوفانوں کا سامنا کرنے والے شوقین افراد کی بھی کوئی کمی نہیں۔ پریمبروک شائر، ویلز میں تیرا کی کا شوق پورا کرنے والوں نے بھی ساحل پر خوب مزے لیے۔
فیس بک فورم