رسائی کے لنکس

کشمیر میں اُوڑی کا علاقہ عسکری اہمیت کا حامل


لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات بھارتی فوجی (فائل فوٹو)
لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات بھارتی فوجی (فائل فوٹو)

’لائن آف کنٹرول‘ کے قریب واقع ہونے کے سبب یہاں جگہ جگہ فوجی چوکیاں قائم ہیں اور بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی اسی علاقے میں ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ’اُوڑی‘ کا علاقہ، کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی حد بندی لائن یعنی ’لائن آف کنٹرول‘ کے قریب واقع ہے۔

اوڑی کا شہر بھارتی کشمیر کے ضلع بارمولا میں دریائے جہلم کے کنارے پر آباد ہے اور یہاں کی آبادی خاصی پھیلی ہوئی ہے۔

’لائن آف کنٹرول‘ کے قریب واقع ہونے کے سبب یہاں جگہ جگہ فوجی چوکیاں قائم ہیں اور بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی اسی علاقے میں ہے۔

اتوار کو مبینہ دہشت گردوں نے انتہائی سخت سکیورٹی والے اسی ہیڈ کوارٹر پر منظم حملہ کیا تھا، جس میں 18 بھارتی فوجی مارے گئے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چکوٹھی کا علاقہ، اُوڑی کی دوسری جانب واقع ہے۔

کشمیر کے دونوں حصوں کو ملانے کے لیے ایک راستہ چکوٹھی ہی سے ہو کر جاتا ہے۔

درختوں میں گھرے اوڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر کی موجودگی سے اس علاقے کی عسکری اہمیت کی غمازی ہوتی ہے۔

کشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرل پر بھارت نے نگرانی کے لیے سخت اقدامات کر رکھے ہیں اور بظاہر پاکستانی کشمیر کے قریب واقع ہونے ہی کی وجہ سے اُوڑی میں حملے کے فوراً بعد اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا گیا۔

لیکن اتوار کو جب پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تو پاکستانی فوج کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ’لائن آف کنٹرول‘ کے دونوں جانب سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کی وجہ سے دراندازی ممکن نہیں۔

XS
SM
MD
LG