بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں دو روزہ ہڑتال کے پہلے روز بدھ کو معمولاتِ زندگی معطل رہے۔ ہڑتال بھارت کے آئین کی دفعہ 35 اے کو منسوخ کرانے کی مبینہ کوششوں کے خلاف کی جا رہی ہے جس کے تحت ریاست کے باشندوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ ہڑتال کی اپیل استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والے کشمیری قائدین کے اتحاد 'مشترکہ مزاحمتی قیادت' نے کی ہے۔
تصاویر: بھارتی کشمیر میں ہڑتال سے معمولاتِ زندگی معطل

1
سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے باہر بھارت کی وفاقی پولیس فورس سی آر پی ایف کے اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔

2
ہڑتال اور پابندیوں کے دوران ایک دیہاتی سرینگر کے ایک علاقے میں دیسی انڈے بیچنے نکلا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر کا موسم ان دنوں سخت سرد ہے۔

3
ہڑتال کے موقع سرکاری دستوں نے کئی علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت روکنے کے لیے رابطہ سڑکوں پر خار دار تار بچھا دیے ہیں۔

4
نیم فوجی دستے سرینگر کی ایک سنسان سڑک پر پہرہ دے رہے ہیں۔
فیس بک فورم