رسائی کے لنکس

امریکہ: کئی ریاستیں برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں


محکمہ ِموسمیات کے مطابق، کینیڈا سے آنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کے وسط مغربی، وسط ایٹلانٹک اور شمال مشرقی حصے کو اپنے لیپٹ میں لے رکھا ہے

امریکہ کی مشرقی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں گذشتہ تین روز سے موسم نقطہ ِانجماد سے نیچے گرا ہوا ہے۔

محکمہ ِموسمیات کے مطابق، کینیڈا سے آنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کے وسط مغربی، وسط ایٹلانٹک اور شمال مشرقی حصے کو اپنے لیپٹ میں لیے رکھا ہے۔ امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں درجہ ِحرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں اتنی برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں کہ اگر اس ہوا میں 15 منٹ کھڑا ہوا جائے تو frost bite ہونے کا خطرہ ہے۔ اسی لیے، ماہرین ِموسمیات سب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی دارالحکومت اور ملحقہ ریاستوں میں برفباری سے نظام ِزندگی متاثر ہوا تھا۔ برف کے بعد اب واشنگٹن میں تیز برفیلی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ ِحرارت منفی 10 تک گر چکا ہے۔

ماہرین ِموسمیات نے سڑک پر گاڑی چلانے والے افراد کو بھی تلقین کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں، کیونکہ دو روز قبل پڑنے والی برف اب جم چکی ہے جو زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

کئی امریکی شہروں جیسا کہ شکاگو، بوسٹن اور اینڈیاپولس میں سکول دو دن سے بند ہیں اور بچوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ گھروں پر ہی رہیں۔

XS
SM
MD
LG