رسائی کے لنکس

سٹیج آرٹسٹ سنبل مردان میں فائرنگ سے ہلاک


سٹیج آرٹسٹ سنبل، فائل فوٹو
سٹیج آرٹسٹ سنبل، فائل فوٹو

عمر فاروق

مردان کی ایک مضافاتی آبادی شیخ ملتون ٹاؤن میں اداکارہ سنبل کو اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ایک سابق پولیس اہل کارسمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین ملزمان شیخ ملتون ٹاون میں اداکارہ سنبل کے گھر گئے اور اسے ایک نجی محفل میں پرفارمنس کے لیے اپنے ساتھ چلنے کے لیے کہا۔ لیکن سنبل نے جانے سے انکار کر دیا۔ جس پر انہوں نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

مقتولہ کے دادا کے رپورٹ پر پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں سابق پولیس اہل کار نعیم خٹک ، جہانگیر خان اور نصیب خان شامل ہیں۔ جبکہ مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

2018 میں خیبرپختونخوا میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ قتل کی یہ حالیہ واردات گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والا ایسا 19 واں واقعہ ہے۔

سابق پولیس اہل کار نعیم خٹک کو اس سے پہلے پشاور میں ایک فنکارہ پر قاتلانہ حملہ کرنے کی پاداش میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG