امریکہ میں اتوار کو کھیلا جانے والا سپر بال فلاڈیلفیا ایگلز نے 33 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے جیت لیا ہے۔ ایگلز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن نیو انگلینڈ پیٹریاٹس سے تھا۔
تصاویر: فلاڈیلفیا ایگلز نے سوپر بال جیت لیا
5
اتوار کی شب ہونے والا میچ سنسنی خیزی سے بھرپور تھا۔
6
میچ دکھانے کے لیے امریکہ کے تمام بڑے شاپنگ مالز، عوامی مقامات، کلبز، بارز اور ہوٹلوں میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب تھیں۔
7
میچ کے دوران صرف میدان میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور دونوں ٹیموں کے حمایتی اپنی اپنی ٹیم کی جیتنے کی دعائیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
8
اس بار میچ کے دوران وقفے میں معروف امریکی گلوکار جسٹن ٹمبر لیک نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔