رسائی کے لنکس

داعش نے شام میں 33 افراد کو ہلاک کر دیا: آبزویٹری


آبزویٹری نے کہا کہ اس کے کارکنوں نے ان افراد کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا، لیکن اُنھیں یہ نہیں معلوم کہ جن افراد کو ہلاک کیا گیا وہ کون ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم ’سیئرین آبزویٹری فار ہیومین رائیٹس‘ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے 33 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رواں سال کے دوران پہلی مرتبہ اجتماعی طور پر اتنی بڑی تعداد میں بیک وقت داعش کی طرف سے لوگوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں قائم تنظیم ’سیئرین آبزویٹری فار ہیومین رائٹس‘ نے کہا کہ ان افراد کو ملک کے مشرقی علاقے میں بدھ کی صبح ہلاک کیا گیا اور ان کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

آبزویٹری نے کہا کہ اس کے کارکنوں نے ان افراد کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا، لیکن اُنھیں یہ نہیں معلوم کہ جن افراد کو ہلاک کیا گیا وہ کون ہیں۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ داعش کی طرف سے پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر اور اکتوبر کے درمیان 15 افراد کو دو مختلف اوقات میں ہلاک کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG