آسٹریلیا میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ بدھ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کینبرا میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں فتح پاکستان ٹیم کے نام رہی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان پہلا میچ آٹھ وکٹوں سے جیت گیا

1
پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے میچ جیتنے کے لیے 125 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

2
پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے 35 اور منیبہ علی نے 25 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف 39 اور ندا ڈار 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

3
ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی شیمین کیمپ بیل نے پاکستانی بالرز کا مقابلہ کیا اور کئی شاندار شارٹس لگائے۔

4
پاکستانی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی بیٹر ڈینڈرا ڈوٹن کے آؤٹ ہونے کا جشن مناتے ہوئے۔
فیس بک فورم