رسائی کے لنکس

تائیوان: جاسوسی کے شبہ میں سابق افسر گرفتار


تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق سابق نیوی سینئیر اہلکار کے مبینہ رابطوں کے بارے میں معلومات مخبروں نے فراہم کیں

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ نیوی کے ایک سابق سینئیر اہلکار کو چین کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے پیر کو ایک بیان میں کہا گیا کہ چینی خفیہ ادارے نے کموڈور چانگ چیہیسن کے ساتھ چند نامعلوم تائیوانی ایجنٹوں کے ذریعے رابطہ کیا۔

تاہم وزارت نے ان خبروں کی تردید کی کہ چانگ نے خفیہ آبدوز یا جنگی منصوبوں سے متعلق معلومات چین کو فراہم کیں۔

تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق سابق نیوی سینئیر اہلکار کے مبینہ رابطوں کے بارے میں معلومات مخبروں نے فراہم کیں اور چانگ کی ریٹائرمنٹ سے پہلے بھی ان کی تحقیقات کی گئی تھی۔

چین اور تائیوان سن 1949ء کی خانہ جنگی میں علیحدگی کے بعد سے ہی ایک دوسرے کے ہاں جاسوسی کے آپریشن کرتے آ رہے ہیں۔ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں دونوں ملکوں میں کشیدگی میں کمی کے باوجود ان کی جاسوسی کی کوششیں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG