رسائی کے لنکس

logo-print

افغان پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کا مہلک حملہ


افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر کے کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

اتوار کو علی الصبح صوبائی دارالحکومت گردیز میں شدت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر خودکش کار بم دھماکا کیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد مسلح حملہ آور ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں داخل ہوگئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں افغان پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شدت پسندوں عموماً اپنی مہلک کارروائیوں میں جانی نقصان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG