رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان نے 17 شہریوں کے سر قلم کر دیئے


A floating stage and the vault are reflected in a salt lake of a salt mine in the southern Austrian village of Altausse. According to Altausse records, Nazis stored there more than 9000 paintings between 1943-1945.
A floating stage and the vault are reflected in a salt lake of a salt mine in the southern Austrian village of Altausse. According to Altausse records, Nazis stored there more than 9000 paintings between 1943-1945.

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو دیر گئے صوبہ ہلمند کے کجکی ضلع میں پیش آیا۔ حکام کا کہناہے کہ ان خبروں کی تصدیق دشوار ہے کیونکہ مذکورہ علاقہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

جنوبی افغانستان میں عہدے داروں کا کہناہے کہ طالبان شورش پسندوں نے 17 افغان شہریوں کے سرقلم کردیے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو دیر گئے صوبہ ہلمند کے کجکی ضلع میں پیش آیا۔

عام شہریوں کے سر تن سے جداکرکے انہیں ہلاک کرنے کی وجوہات پر متضاد اطلاعات ہیں۔ کئی افغان عہدے داروں کا کہناہے کہ طالبان نے ایک تقریب پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کیا کیونکہ طالبان ناچ اور گانے کے خلاف ہیں۔

لیکن ہلمند کے گورنر کا کہناہے کہ ہلاکتوں کا یہ واقعہ دو طالبان کمانڈروں کے درمیان طویل دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ قریبی ضلع موسیٰ قلعہ کے گورنر کا کہناہے کہ شورش پسندوں نے عام شہریوں کو حکومت سے تعلق کی بنا پر ہلاک کیا۔

حکام کا کہناہے کہ ان خبروں کی تصدیق دشوار ہے کیونکہ مذکورہ علاقہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

حکام کا کہناہے کہ اتوار کو دیر گئے طالبان شورش پسندوں نے صوبے ہلمند کے واشیر ضلع میں ایک افغان چوکی پر حملہ کرکے 10 افغان فوجیوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔

ایک مقامی عہدے دار کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ فوجیوں کو یا تو اغوا کرلیا گیا یا پھر وہ حملہ آوروں کے ساتھ شامل ہوگئے۔
XS
SM
MD
LG