رسائی کے لنکس

کابل: طالبان کا نیٹو قافلے پر حملہ، چند افراد زخمی


فائل
فائل

یہ حملہ پیر کی شام امریکی قیادت والے بگرام فضائی اڈے کے قریب ہوا، جس کا سہرا فوری طور پر طالبان نے اپنے سر لیا۔ نیٹو کے ’رزولوٹ سپورٹ مشن‘ نے کہا ہے کہ علاج کے لیے زخمی فوجیوں کو بگرام اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے

ایک خودکش بم حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد بھری موٹر گاڑی نیٹو کے فوجی قافلے سے ٹکرا دی ہے۔ اہل کاروں کے مطابق، پیر کو پیش آنے والے اس دہشت گرد واقع میں ’’چند‘‘ غیر ملکی فوجی اور افغان شہری زخمی ہوئے۔

یہ حملہ پیر کی شام امریکی قیادت والے بگرام فضائی اڈے کے قریب ہوا، جس کا سہرا فوری طور پر طالبان نے اپنے سر لیا۔

نیٹو کے ’رزولوٹ سپورٹ مشن‘ نے کہا ہے کہ علاج کے لیے زخمی فوجیوں کو بگرام اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

مشن نے مزید کہا ہے کہ ’’زخم جان لیوا نوعیت کے نہیں ہیں‘‘۔ بیان میں زخیموں کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی، حالانکہ اطلاعات میں اُن کی شناخت امریکی فوجیوں کے طور پر کی گئی ہے۔

اتحاد کے ایک بیان کے مطابق، افغان شہریوں کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور فی الوقت اُن کی حالت سے متعلق تفصیل موجود نہیں۔

طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ زوردار دھماکے کے نتیجے میں امریکی فوج کی تین گاڑیاں تبال ہوگئیں، جب کہ ’’فاتحوں‘‘ کے 24 اہل کار ہلاک ہوئے۔ باغی گروپ افغانستان میں نیٹو کی قیادت والے فوجی اتحاد کو اسی نام سے پکارتا ہے۔

ایسے حملوں کے بعد طالبان اکثر بڑھا چڑھا کر دعوے کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG