جی ہاں، چین میں چینی کا استعمال اتنا زیادہ نہیں جتنا چائے پی جاتی ہے ۔۔۔۔ اور وہ بھی ادب و آداب اور نہایت اہتمام کے ساتھ۔ ۔۔۔ تصویری جھلکیاں ملاخطہ کیجئے
چین میں چینی کم اور چائے زیادہ پی جاتی ہے

1
چین میں چائے کی پیداوار اور پیکنگ کے لئے متعدد فیکٹریاں قائم ہیں۔ یہ بھی ایک ایسی فیکٹری کا منظر ہے جہاں عملہ چائے کی پتیوں کو چھانا، پیسا اور پیک کیا جاتا ہے۔ پیکنگ کے مرحلے تک پہنچتے پہنچتے ان پتیوں کو متعدد مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

2
چائے کی پتیوں کو ان کے پودوں سے توڑ کر پہلے مرحلے میں خشک کیا جاتا ہے۔ یہ کام فیکٹروں کے علاوہ گھروں میں بھی ہوتا ہے اور بہت سے کسان بذات خود یہ کام انجام دیتے ہیں۔

3
چین کی تمام سرکاری تقریبات میں بھی چائے بہت اہتمام سے پی جاتی ہے۔ تقریب صدارتی ہو یا نیشنل پیپلز کانگریس کی چائے کا اہتمام فخر سے کیا جاتا ہے۔

4
نیشنل پیپلز کانگریس کے افتتاحی سیشن میں مہمانوں سے پہلے میزبان چائے پروسنے کے لئے تیار ہیں