کرونا وائرس کے باعث تھائی لینڈ کے بیشتر سیاحتی مقامات بند ہونے سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان مقامات پر سیاحوں کو سیر کرانے اور مختلف کرتب دکھانے والے ہاتھی بھی بے روزگار ہو گئے ہیں۔ کئی ہاتھیوں نے خوراک کی تلاش میں مقامی آبادیوں کا رخ کر لیا ہے۔ البتہ اب حکومت انہیں دوبارہ سیاحتی مقامات پر بھیجنے کے انتظامات کر رہی ہے۔
تھائی لینڈ کے بے روزگار ہاتھیوں کی نقل مکانی
5
حکام کا کہنا ہے کہ مناسب خوراک اور دیکھ بھال نہ ہونے سے کئی ہاتھی بیمار بھی ہو گئے ہیں جن کے علاج کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
6
یہ ہاتھی خواراک کی تلاش میں سرگرم رہتے ہیں البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
7
ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے مہاوت بھی ان کے لیے خوارک کا بندوبست کرتے ہیں حالانکہ کرونا کی وجہ سے اُن کا روزگار بھی ختم ہو گیا ہے۔
8
ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم کا ایک رکن ہتھنی کو خوراک کھلا رہا ہے۔ یہ ہتھنی پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہے جس کا علاج بھی جاری ہے۔