امریکہ میں آج بروز جمعرات 'تھینکس گوونگ' کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار ہر سال نومبر کی چوتھی جمعرات کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو امریکی معاشرے میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔ زیادہ تر امریکی اس موقع کو اپنے خاندان اور عزیز و اقارب سے ملنے، ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے اور مل بیٹھ کر کھانا کھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں۔
'تھینکس گِوونگ' کے تہوار پر امریکہ میں کھانوں کی محفلیں
9
تھیکنس گوونگ کے موقع پر امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں قومی یکجہتی کے اظہار کے لیے پریڈیں ہوتی ہیں
10
تھینکس گوونگ امریکہ میں گویا تعطیلات کے موسم کا نقطہ آغاز ہے۔ یہ تہوار منانے کے بعد اکثر امریکی کرسمس کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
11
تھینکس گوونگ کے بعد دفتروں کی حاضری کم اور مارکیٹوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ کرسمس پر اپنے عزیز واقارب اور دوست احباب کو تحفے تحائف دینا امریکی روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔