بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تین دنوں تک جاری رہنے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ختم ہو گیا ہے۔ اسے حرف عام میں 'بسوا' بھی کہا جاتا ہے۔ اس بار یہ اجتماع 10 جنوری کو شروع ہوا اور 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوا۔ 'بسوا اجتماع' میں لوگ اتنی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں کہ نقل و حمل کے ذرائع کم پڑ جاتے ہیں۔
ڈھاکہ: سالانہ تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت
5
اجتماع کے شرکا ٹرینوں کی چھتوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبرائے۔ حتٰی کہ کچھ نوجوان ایک ٹرین سے چھلانگیں لگا کر مخالف سمت میں جانے والی دوسری ٹرینوں میں بھی سوار ہوئے۔
6
اجتماع کی اختتامی تقریب کو آخری مناجات کہا جاتا ہے جس کے دوران رقت آمیز دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس میں شریک ہوتی ہے اور اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب و دیگر کے لیے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔
7
مسافروں سے کھچا کھچ بھری ٹرین کے ذریعے اجتماع کے شرکا اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں جب کہ کچھ افراد جگہ نہ ملنے کے باعث پیدل ہی سفر شروع کر رہے ہیں۔
8
اجتماع میں شرکت کی غرض سے آنے اور واپس جانے والے لوگوں نے بڑے پیمانے پر کشتیوں کا استعمال کیا۔ دوران اجتماع سڑکوں پر ٹریفک جام بھی رہا۔