بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں تین دنوں تک جاری رہنے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ختم ہو گیا ہے۔ اسے حرف عام میں 'بسوا' بھی کہا جاتا ہے۔ اس بار یہ اجتماع 10 جنوری کو شروع ہوا اور 12 جنوری کو اختتام پذیر ہوا۔ 'بسوا اجتماع' میں لوگ اتنی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں کہ نقل و حمل کے ذرائع کم پڑ جاتے ہیں۔
ڈھاکہ: سالانہ تبلیغی اجتماع میں ہزاروں افراد کی شرکت
13
اجتماع کے جن شرکا کو ٹرین کے اندر، چھتوں یا دروازوں پر لٹک کر سفر کرنے کا موقع نہیں ملا ان میں سے بیشتر نے ٹرین کے انجن کو بھی استعمال کیا۔ حالانکہ اس انداز میں سفر کرنا خطرے سے پر ہے اور یہ کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔