رسائی کے لنکس

تین خلابازوں کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپسی


تینوں خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 144 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس لوٹے ہیں۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر تعینات تین خلا باز کامیابی سے زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکی خلا باز کیون فورڈ اور ان کے دو دیگر روسی ساتھی، اولیگ نوسکی اور ایوگنی تارلکن، کو لانے والی 'سوئز' نامی روسی خلائی شٹل ہفتے کو باحفاظت قازقستان کے برف سے ڈھکے ایک میدان میں اتر گئی۔

تینوں خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 144 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس لوٹے ہیں۔

خلابازوں کی واپسی جمعے کو ہونی تھی لیکن شٹل کو جس علاقے میں اترنا تھا وہاں خراب موسم کے باعث ان کی آمد ایک دن کے لیے موخر کردی گئی تھی۔

ان خلابازوں کی واپسی کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اب صرف تین خلاباز بچے ہیں جن کی سربراہی کینیڈا کے کرس ہوڈ فیلڈ کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG