رسائی کے لنکس

کابل: طالبان کے حملے میں تین امریکی تربیت کار ہلاک


سیمونه بایلز ژیمناست آمریکایی پرچم این کشور را در مراسم اختتامیه المپیک بدست داشت.
سیمونه بایلز ژیمناست آمریکایی پرچم این کشور را در مراسم اختتامیه المپیک بدست داشت.

ایک معاہدے کے تحت تقریباً 12 ہزار غیر ملکی جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے، یکم جنوری سے افغانستان میں مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت میں مصروف عمل ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان فضائیہ کے اہلکاروں کو تربیت دینے والے تین امریکی کنٹریکٹرز شدت پسند کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ فورسز میں شامل مشتبہ شخص کی طرف سے کیا گیا۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے (ایک شخص) نے یہ کارروائی کی اور جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔"

افغان فضائیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ آور نے دفاعی مشیروں کو کیوں قتل کیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کو بتایا کہ " وہاں کوئی اور موجود نہیں تھا جو ہمیں اس کی وجہ بتائے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔"

ایک نئے معاہدے کے تحت تقریباً 12 ہزار غیر ملکی جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے، یکم جنوری سے افغانستان میں مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت میں مصروف عمل ہیں۔

ان بین الاقوامی فورسز کے لیے وضح کردہ نئی ہدایات کے مطابق انھیں ہر وقت مسلح رہنا ہے جب کہ افغان سکیورٹی فورسز کی بھی مکمل چھان بین ضروری قرار دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے اکا دکا واقعات رونما ہوتے آرہے ہیں۔

افغانستان میں اسی نوعیت کا سب سے بڑا ہلاکت خیز واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا جس میں امریکی فوج کے ایک میجر جنرل ہیرالڈ گرین ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ ویتنام کی جنگ کے بعد کسی بھی دوسرے ملک میں ہلاک ہونے والے سب سے اعلیٰ ترین امریکی فوجی عہدیدار تھے۔

تقریباً تیرہ سالہ جنگ کے بعد دسمبر 2014ء میں افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج اپنے وطن واپس چلی گئی تھیں اور اب یہاں موجود بین الاقوامی افواج کی محدود تعداد صرف تربیت اور انسداد دہشت گردی میں معاونت کے لیے موجود رہیں گی۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں کے دوران پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں غیر ملکیوں سمیت سرکاری عہدیداروں اور املاک پر ہلاکت خیز حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری طالبان شدت پسند قبول کرتے آئے ہیں۔

جمعرات ہی کو مشرقی افغان صوبے لغمان میں ایک جنازے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں میں خودکش بم دھماکے سے کم ازکم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق مہترلام نامی علاقے میں یہ جنازہ ایک پولیس افسر اور ان کے تین ساتھیوں کا تھا جو جمعرات کی صبح ہی سڑک میں نصب بم دھماکے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG