رسائی کے لنکس

ٹک ٹاک: والدین بچوں پر پابندیاں لگا سکیں گے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹک ٹاک' نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر پابندیاں لگا سکیں گے۔

نئے متعارف کرائے جانے والے فیچر 'فیملی پیئرنگ' میں والدین اپنے اکاؤنٹس، اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک کرسکیں گے۔ تاہم اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے لازم ہے کہ بچے اپنے اکاؤنٹس، والدین کے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کرنے پر راضی ہوں۔

ٹک ٹاک کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق والدین کی بچوں کو موصول ہونے والے پیغامات تک براہ راست رسائی ہوگی اور والدین اپنے بچوں کے لیے مواد کا تعین کرسکیں گے۔

امریکہ سمیت تمام ممالک میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر کے ذریعے سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کو براہ راست پیغامات نہیں بھیجے جا سکیں گے۔

اس سے پہلے اسی طرح کا فیچر ‘فیملی سیفٹی موڈ’ متعارف کرایا گیا تھا۔ جو کہ برطانیہ کے سارفین کے لیے بھی تھا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیچر دنیا بھر کے ممالک کے لیے اگلے چند ہفتوں کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیچر دنیا بھر کے ممالک کے لیے اگلے چند ہفتوں کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ (فائل فوٹو)
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیچر دنیا بھر کے ممالک کے لیے اگلے چند ہفتوں کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ (فائل فوٹو)

اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرانے کے لیے والدین کو اپنے بچوں کو راضی کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ، اپنے والدین کے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کرنے پر تیار ہوں۔

نئے فیچر کی تفصیلات کے مطابق اگر بچوں کے اکاؤنٹس، والدین کے اکاؤنٹس سے منسلک ہوجاتے ہیں تو والدین یہ طے کرسکیں گے کہ بچے کتنی دیر تک ٹک ٹاک استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے لیے نامناسب مواد کو بلاک بھی کرسکیں گے۔

اس سے پہلے ویڈیو اسٹریمنگ سروس ‘نیٹ فلکس’ نے بھی ایسے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ جن کے ذریعے والدین اپنے بچوں پر سروس کے استعمال سے متعلق پابندیاں لگا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG