جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ برس کرونا وبا کے باعث اولمپکس کے مقابلے ملتوی ہو گئے تھے، جنہیں رواں برس جولائی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جاپان نے اولپمک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے قیام کے لیے ’اولمپک ولیج' تیار کیا ہے۔ اس 'ولیج' کی سیر کیجیے ان تصاویر میں۔۔
ٹوکیو کے 'اولمپک ولیج' کی سیر

1
اولمپک ولیج میں 21 کثیر المنزلہ عمارتیں شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر 3600 کمرے ہیں۔

2
ولیج کے اندر نقل و حرکت کے لیے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

3
رہائشی کمروں میں گتے سے تیار کیے گئے ایسے بستر رکھے گئے ہیں جنہیں استعمال کے بعد ری سائیکل کیا جاسکے گا۔

4
اولمپک ولیج میں کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔