جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیرالمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔ 24 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پیرالمپکس شریک ہیں۔ ایونٹ میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، سوئمنگ، فٹ بال، شوٹنگ، جوڈو اور وہیل چیئر رگبی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپکس کے مقابلے پانچ ستمبر تک جاری رہیں گے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیرالمپکس مقابلے جاری
1
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی تیراک ڈنیا فیلس 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلے کے بعد اپنی مصنوعی ٹانگ لگا رہی ہیں۔
2
وہیل چیئر باسکٹ بال کے مقابلوں کے لیے گروپ اے میں شامل کینیڈا اور اسپین کے ایتھلیٹ مدِ مقابل ہیں۔
3
اسپین کے سائیکلسٹ ریکارڈو ٹین مردوں کی تین ہزار میٹر ریس کے دوران منزل کی جانب گامزن ہیں۔
4
ٹوکیو کے اکیوٹک سینٹر میں یوگنڈا کی تیراک ہسنا کوکنڈکوی 100 میٹر ریس میں شریک ہیں۔