جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیرالمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔ 24 اگست سے شروع ہونے والے ایونٹ میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پیرالمپکس شریک ہیں۔ ایونٹ میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، سوئمنگ، فٹ بال، شوٹنگ، جوڈو اور وہیل چیئر رگبی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپکس کے مقابلے پانچ ستمبر تک جاری رہیں گے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں پیرالمپکس مقابلے جاری
9
ترکی کی تیراک سویلا اوزترک خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل تیراکی کے مقابلے میں چھلانگ لگا کر آگے بڑھ رہی ہیں۔
10
بیک اسٹروک مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد جاپان کی ایتھلیٹ میوک یامادا تصویر بنوا رہی ہیں۔
11
مردوں کے 400 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے آسٹریلیا اور اٹلی کے تیراک مقابلے کے بعد واپس جا رہے ہیں۔
12
ٹوکیو اولمپکس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے پانچ ستمبر تک جاری رہیں گے۔