رسائی کے لنکس

امریکی اداکار ٹام ہینکس اور اُن کی اہلیہ کرونا وائرس کے شکار

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ (فائل فوٹو)
ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ (فائل فوٹو)

کرونا وائرس نے اسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ٹام ہینکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اور اُن کی اہلیہ کرونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں اُن کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ٹام ہینکس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "ریٹا اور میں آسٹریلیا میں موجود تھے، ہم دونوں کو تھکاوٹ اور جسم میں درد محسوس ہوا۔ اس کے بعد نزلہ ہوا۔ ریٹا کو اس دوران ٹھنڈ بھی لگی اور بخار بھی آیا۔"

ان کے بقول، ہم میاں بیوی نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پتا لگا کہ تصدیق بھی ہو گئی۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ (فائل فوٹو)
ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ (فائل فوٹو)

ہینکس آسٹریلوی ہدایت کار بزلورمین کی ایک فلم میں کام کر رہے ہیں جو امریکی گلوکار ایلویس پرسلے کی سوانح حیات پر بنائی جا رہی ہے۔

ٹام کے بیمار ہونے کے سبب فلم کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ گولڈ کوسٹ آسٹریلیا کے میئر ٹام ٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہینکس میں کرونا وائرس کی موجودگی کی آج صبح ہی تصدیق ہوئی ہے۔

ٹیٹ کا کہنا ہے کہ خبر سننے کے بعد فلم کے سیٹ پر موجود تمام عملہ اور کاسٹ گھر چلے گئے اور انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ٹام ہینکس کو کرونا وائرس کس طرح لگا۔

آسٹریلیا میں اب تک 140 سے زائد افراد میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وائرس سے تین افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG