رسائی کے لنکس

امریکہ: جنوب، وسط مغرب میں سمندری طوفان، کم از کم 14 ہلاک


مشرقی ٹیکساس بُری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے، اور حکام کے مطابق، اس سے ’’بڑے پیمانے پر تباہی‘‘ پھیلی

امریکہ کی جنوبی ریاستوں، ٹیکساس، ارکنسا، مزوری اور مسی سیپی میں جھکڑ چلنے اور تیز آندھی آنے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشرقی ٹیکساس بُری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے، اور حکام کے مطابق، اس سے ’’بڑے پیمانے پر تباہی‘‘ پھیلی۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ چاروں ہلاکتیں ڈیلاس کے مشرقی علاقے میں واقع ہوئیں۔ آگ بجھانے والے محکمے نے بتایا ہے کہ کم از کم 50 افراد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ہمسایہ ارکنسا میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کی اطلاع کے مطابق، ارکنسا کے شہر ڈی وِٹ میں ایک درخت گرنے کے نتیجے میں پینسٹھ برس کی ایک خاتون ہلاک ہوگئی؛ جب کہ اسپرنگ ڈیل کی کمیونٹی میں سیلابی پانی میں بہ کر ایک 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک کار میں سوار دو بچے اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کی گاڑی سیلابی پانی کے بھنور میں آکر ڈوب گئی۔

مزوری ہائی وے پر گشت پر مامور پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام اُن کی گاڑی بہتے ہوئے تیز پانی کی زد میں آئی، اور اُن کے شوہر کی کوشش کے باوجود اُن کی 72 برس کی بیوی ڈوبنے کے باعث ہلاک ہو گئی۔

XS
SM
MD
LG