امریکہ کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری جمعہ 20 جنوری کو ہونی ہے۔ اس دن کے لیے واشنگٹن میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری: سیکورٹی اقدامات عروج پر
![امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ملک کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل سیکورٹی کے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والے اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔](https://gdb.voanews.com/8e5bc18c-6407-4c60-9904-493e0d14dceb_w1024_q10_s.jpg)
1
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ملک کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل سیکورٹی کے لئے بڑے پیمانے پر ہونے والے اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔
![ہر بار حلف برداری کی تقریب کی سیکورٹی ایک بڑا چیلنج ہو تا ہے اور اس بار بھی کیپیٹل ہل کے سامنے اور گرد و نواح میں مہینوں سے تیاریاں جاری تھیں۔](https://gdb.voanews.com/1c6606b6-fe8a-420c-a2c4-5cf3538c2b86_w1024_q10_s.jpg)
2
ہر بار حلف برداری کی تقریب کی سیکورٹی ایک بڑا چیلنج ہو تا ہے اور اس بار بھی کیپیٹل ہل کے سامنے اور گرد و نواح میں مہینوں سے تیاریاں جاری تھیں۔
![حلف برداری کی تقریب کے لئے سیکورٹی اقدامات میں سڑکوں کی بندش، زیر زمین ریلوے نظام میں بعض اسٹیشنوں کی بندش، باڑیں اور گاڑیوں کی پار کنگ پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ جمعرات کی شام سے سے واشنگٹن آنے والی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی جائیں گی۔](https://gdb.voanews.com/1cb8c2a3-a6b9-4133-9da5-66099b2fa18a_w1024_q10_s.jpg)
3
حلف برداری کی تقریب کے لئے سیکورٹی اقدامات میں سڑکوں کی بندش، زیر زمین ریلوے نظام میں بعض اسٹیشنوں کی بندش، باڑیں اور گاڑیوں کی پار کنگ پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ جمعرات کی شام سے سے واشنگٹن آنے والی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کر دی جائیں گی۔
![کیپیٹل ہل کے گرد و نواح میں تمام سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پر باڑیں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔](https://gdb.voanews.com/591b8e84-bdfa-4c9b-97f9-420de0b775d8_w1024_q10_s.jpg)
4
کیپیٹل ہل کے گرد و نواح میں تمام سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پر باڑیں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔