رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ 24 فروری کو دور روزہ دورے پر بھارت جائیں گے


صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، فائل فوٹو
صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، فائل فوٹو

امریکی حکومت کے پریس سیکرٹری کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری تک بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

اپنے اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور خاتون اول نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔

احمد آباد بھارت کے وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے، بھارت کی آزادی کی تحریک کے دوران مہاتما گاندھی کی قیادت اور اس علاقے کا ایک اہم کردار رہا ہے۔

اختتام ہفتہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان اس دورے کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں پر اس پر اتفاق کیا تھا کہ اس دورے سے امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے اور رابطے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔

XS
SM
MD
LG