امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا میں ہفتے کی شب ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کیا۔ صدر نے اپنے خطاب میں ڈیمو کریٹک پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی الیکشن چرانا چاہتی ہے۔ صدر کی ریلی کے دوران کئی افراد ماسک کے بغیر موجود تھے جب کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی مشکل تھا۔
صدر ٹرمپ کی نیواڈا میں انتخابی ریلی
6
صدر کے حامی جلسہ گاہ میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر کئی افراد نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے جن پر صدر کے حق میں نعرے درج تھے۔
7
صدر ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات میں ریاست نیواڈا سے شکست ہوئی تھی۔ تاہم صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بار وہ یہاں سے کامیابی حاصل کریں گے۔
8
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈاک کے ذریعے ووٹنگ میں شفافیت پر سوال اُٹھایا اور کہا کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مقامی گورنر پر اُنہیں اعتماد نہیں ہے۔
9
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پیر کو ریاست کیلی فورنیا جائیں گے۔ جہاں آگ سے متاثرہ علاقوں کی صورتِ حال اور نقصانات سے متعلق اُنہیں بریفنگ دی جائے گی۔