امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیواڈا میں ہفتے کی شب ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کیا۔ صدر نے اپنے خطاب میں ڈیمو کریٹک پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی الیکشن چرانا چاہتی ہے۔ صدر کی ریلی کے دوران کئی افراد ماسک کے بغیر موجود تھے جب کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی مشکل تھا۔
صدر ٹرمپ کی نیواڈا میں انتخابی ریلی
1
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم ان دنوں زورو شور سے جاری ہے۔ صدر ان ریاستوں کے دورے پر ہیں جو ہر مرتبہ فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔
3
رینو ایئر پورٹ کے قریب ہونے والی اس انتخابی ریلی میں صدر کی آمد سے قبل ہی لوگ جلسہ گاہ میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔
4
صدر ٹرمپ کے حامی انہماک سے اُن کا خطاب سن رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ دوسری مدت کے لیے ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوار ہیں۔
5
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد کرونا ویکسین امریکی شہریوں کو دستیاب ہو گی۔