رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپیٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی

امریکی کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کا ایک منظر جہاں منتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی، فوٹو اے ایف پی 17 جنوری، 2025
امریکی کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کا ایک منظر جہاں منتخب صدر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی، فوٹو اے ایف پی 17 جنوری، 2025

  • منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید سرد موسم کے باعث کیپیٹل بلڈنگ کے اندر اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔
  • سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس اور دوسرےعمائدین اور دیگر معززین اور قابل ذکر مہمان کیپیٹل کے اندر یہ تقریب دیکھ سکیں گے ۔
  • ٹرمپ اپنی پہلی حلف برداری کی طرح اپنے منصب کاحلف اپنی والدہ کی دی ہوئی خاندانی بائبل اور اس بائبل پر اٹھائیں گے جسے صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں اپنی پہلی حلف برداری پر استعمال کیا تھا ۔
  • نائب صدر جے ڈی وینس اس خاندانی بائبل پر حلف اٹھائیں گے جو انہیں ان کی پر نانی نے دی تھی۔

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کےر وز شدید سرد موسم کی پیش گوئیوں کے باعث کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ائر کی بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ، واشنگٹن ڈی سی کےلیے برفانی ہواؤں کے باعث سخت سردی کی پیش گوئی کے نتیجےمیں درجہ حرارت ریکارڈ درجے کم ہو سکتا ہے ۔ ملک سخت سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ میں لوگوں کو کسی بھی طریقے سے کوئی نقصان پہنچتے یا متاثر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا ۔

کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کو ہر حلف برداری کے موقعے پر، شدید موسم کی صورت میں ایک متبادل کے طور پر تیار رکھاجاتا ہے ۔

اس سے قبل 1985 میں صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا میں منتقل کی گئی تھی۔

اس دن کے بعد سے اب ایسا ہوا ہے کہ پیر 20 جنوری 2025 کےلیےکی گئی موسمی پیش گوئی کے مطابق حلف بردار ی کے اس دن درجہ حرارت کم ترین سطح پر ہوگا۔

سابق صدر رونالڈ ریگن 9 نومبر 1985 کو واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے ایک اسٹوڈیو سے اپنے ہفتے وار ریڈیو خطاب کے دوران، فوٹو اے پی
سابق صدر رونالڈ ریگن 9 نومبر 1985 کو واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے ایک اسٹوڈیو سے اپنے ہفتے وار ریڈیو خطاب کے دوران، فوٹو اے پی

سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس اور دوسرےعمائدین اور دیگر معززین اور قابل ذکر مہمان کیپیٹل کے اندر یہ تقریب دیکھ سکیں گے ۔

لگ بھگ ڈھائی لاکھ مہمانوں کے لیے ،جنہیں کیپیٹل گراؤنڈز کے آس پاس سے افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے ٹکٹ دئے گئے ہیں اور مزید ان ہزاروں افراد کے لئےجو متوقع طور پر داخلے کے عمومی علاقوں میں ہوں گے یا کیپیٹل سے وائٹ ہاؤس تک افتتاحی پریڈ کے راستے پر لائن میں کھڑے ہوں گے ، متبادل منصوبے درکار ہیں۔

ٹرمپ نےکہا ہے کہ ان کے کچھ حامی پیر کے روز تقریب کو واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا سے دیکھ سکیں گے جو ایک ان ڈور مقام ہے جہاں وہ اگلے روز ایک ریلی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی حلف برداری کے بعد لگ بھگ 20 ہزار لوگوں کی گنجائش کے حامل ایرینا کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک بہتر افتتاحی پریڈ کی میزبانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حلف برداری سے متعلق دوسری تقریبات میں اتوار کی ریلی اور پیر کی رات تین بڑے سرکاری اجتماع شامل ہوں گے۔

امریکی سیکریٹ سروس نے، جو حلف برداری کے لیے سیکیورٹی پلاننگ کرتی ہے ، کہا ہے کہ وہ شیڈول میں تبدیلیوں کے مطابق اپنے منصوبوں کو ڈھالنے کے لیے منتظمین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدر کی حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تیاریاں

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔
1/11 منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔
  کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
2/11   کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
 ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
3/11  ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔
4/11 حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔
کیپٹل ہل کے احاطے میں آنے والے ہزاروں شرکا کے لیے خصوصی پورٹ ایبل ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
5/11 کیپٹل ہل کے احاطے میں آنے والے ہزاروں شرکا کے لیے خصوصی پورٹ ایبل ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
حلف برداری سے قبل مزدور تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
6/11 حلف برداری سے قبل مزدور تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل میں جگہ جگہ امریکی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
7/11 حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل میں جگہ جگہ امریکی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صدر کی حلف برداری کے دوران ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
8/11 وائٹ ہاؤس کے باہر صدر کی حلف برداری کے دوران ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے قریب مختلف مقامات پر خصوصی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
9/11 حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے قریب مختلف مقامات پر خصوصی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
 منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔
10/11  منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔
حلف برداری کے دوران سیکیورٹی کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف فینسنگ کی جا رہی ہے۔
11/11 حلف برداری کے دوران سیکیورٹی کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف فینسنگ کی جا رہی ہے۔
Previous slide
Next slide

ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ ،’’ حلف برداری کی تقریبات سے متعلق کانگریس کی مشترکہ کمیٹی منتخب صدر اور ان کی صدارتی اناگرل کمیٹی کی جانب سے حلف برداری کی ساٹھویں تقریبات کو امریکی کیپیٹل کے اندر روٹنڈا منتقل کرنے کی درخواست کا احترام کرے گی ۔‘‘

جمعے کی صبح ٹرمپ کی اناگرل کمیٹی نے اعلان کیا کہ ٹرمپ اپنی پہلی حلف برداری کی طرح اپنے منصب کاحلف اپنی والدہ کی دی ہوئی خاندانی بائبل اور اس بائبل پر اٹھائیں گے جسے صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں اپنی پہلی حلف برداری پر استعمال کیا تھا ۔

صدر ٹرمپ 20 جنوری 2017کو 45ویں صدر کے طور پر حلف اٹھاتے ہوئے ، فوٹو اے پی
صدر ٹرمپ 20 جنوری 2017کو 45ویں صدر کے طور پر حلف اٹھاتے ہوئے ، فوٹو اے پی

نائب صدر جے ڈی وینس اس خاندانی بائبل پر حلف اٹھائیں گے جو انہیں ان کی پر نانی نے دی تھی۔

موسمیات کے قومی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ حلف برداری کے دوران دوپہر کو درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری، ( مائنس چھ سیلسئس ) ہوگا، جو ریگن کی دوسری حلف برداری کے بعد سے جس میں درجہ حرارت 7 ڈگری (مائنس 14 سیلسئس) تک پہنچا تھا، حلف برداری کی یہ دوسری سرد ترین تقریب ہے ۔ باراک اوبا کی 2009 میں ہونے والی حلف برداری پر درجہ حرارت 28ڈگری (مائنس 2 سیلسئس) تھا ۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG