رسائی کے لنکس

ترکی نے شام کی حکومت مخالف کونسل کو تسلیم کرلیا


ترک وزیر خارجہ شام کی حزب اختلاف کی اتحادی کونسل کے سربراہ معاذ الخطیب کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ شام کی حزب اختلاف کی اتحادی کونسل کے سربراہ معاذ الخطیب کو مبارک باد پیش کررہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ احمد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت حزب اختلاف کی اتحادی کونسل کو شام کے عوام کا واحد قانونی نمائندہ تصور کرتی ہے۔

ترکی نے حال ہی میں قائم ہونے والی شام کی حکومت مخالف اتحادی کونسل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤدگلو نے جمعرات کے روز اتحادی کونسل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت حزب اختلاف کی اتحادی کونسل کو شام کے عوام کا واحد قانونی نمائندہ تصور کرتی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے یہ بیان جبوتی میں اسلامی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر دیا۔ جب کہ ایک روز قبل فرانس بھی یہ اعلان کرکے اتحادی کونسل کو تسلیم کرنے والا پہلا پورپی ملک بن گیا تھا۔

جمعرات ہی کے روز امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ترکی کو میزائل شکن نظام دینے کی حمایت کرتے ہیں، جسے وہ شام کی سرحد کے قریب لگانا چاہتا ہے۔

ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے اور اس نے اپنے دفاعی اتحادیوں سے شام کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

لیون پنیٹا کا کہناہے کہ ترکی کو شام کے عدم استحکام کی وجہ سے مشکل صورت حال سے گذرنا پڑ رہاہے اور اسے سرحد پار سے پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کا بھی سامناہے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے ترکی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار وائس آف امریکہ کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا۔
XS
SM
MD
LG