رسائی کے لنکس

ٹینیسی: گولی چلنے کا واقعہ، بحریہ کے دو اہل کار زخمی


زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا، جب کہ بحریہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پر اطلاع میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاستِ ٹینیسی میں امریکی بحریہ کے ایک اڈے کے باہر اسلحہ خانے کے اندر نیشنل گارڈ کے ایک رکن نے گولی چلائی ہے جس کے نتیجے میں دو اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ گارڈ کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

مِلنگٹن شہر کے پولس سربراہ، ریتا اسٹانبک نے بتایا ہے کہ نیشنل گارڈ سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین نے گولی چلانے والے محافظ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسٹانبک نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بھی نیشنل گارڈ کے ادارے سے ہی ہے۔

زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ایک اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اسٹانبک نے ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا، جب کہ بحریہ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پر اطلاع میں کہا گیا ہے کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قانون کا نفاذ کرنے والے ایک اہل کار، جنھوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گفتگو کی کیونکہ چھان بین مکمل ہونے تک اُنھیں کچھ کہنے کی اجازت حاصل نہیں ہے، بتایا کہ مسلح شخص رنگروٹوں کو بھرتی پر فائز تھا، جسے فرائض سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG