رسائی کے لنکس

logo-print

یوکرین: ایسٹر کی وجہ سے حکومت کا آپریشن میں وقفے کا اعلان


واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے سرکاری عمارتوں پر قابض علیحدگی پسندوں سے عمارتوں کا قبضہ واپس لینے کے لیے سیکورٹی آپریشن شروع کیا تھا۔

یوکرین کی حکومت نے روسی نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سیکورٹی آپریشن میں عیسائی تہوار ایسٹر کی وجہ سے وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے سرکاری عمارتوں پر قابض علیحدگی پسندوں سے عمارتوں کا قبضہ واپس لینے کے لیے سیکورٹی آپریشن شروع کیا تھا۔

یوکرین کے وزیر ِخارجہ آندری ڈیشیٹسا کا کہنا ہے کہ حکومت نے عیسائی مذہبی تہوار ایسٹر کی وجہ سے اس حوالے سے اپنی کوششوں میں وقفہ دیا ہے۔

وزیر ِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقفے سے یورپ میں سیکورٹی سے متعلق تنظیم او ایس سی ای کو اپنے آپ کو بہتر طور پر منظم کرنے کا موقع بھی فراہم ہو جائے گا۔

او ایس سی ای نے مارچ میں یوکرین میں سیکورٹی اور انسانی حقوق کے لیے ایک خاص مشن لانچ کیا تھا۔ یہ گروپ ملک میں مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔

روس نواز اسلحہ برداروں نے روس کے مشرقی حصے میں تقریباً ایک درجن شہروں اور قصبوں میں سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولا دی میر پوٹن کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ مغربی ممالک اور روس کے درمیان تعلقات نارمل کرنے کے لیے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

مگر انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان تعلقات کی بہتری کے لیے محض روس کا کردار ضروری نہیں بلکہ دونوں فریقوں کو یہ تعلقات بہتر کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔
XS
SM
MD
LG