یوکرین کے مشرقی علاقوں میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں ’’غیر قانونی فوجی آپریشن‘‘ روک دے، جو کہ اس ملک میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے راسموسن نے یہ بیان جمعہ کو برسلز میں یوکرین کے بگڑتے ہوئے حالات سے متعلق ایک ہنگامی اجلاس کے بعد کہی۔
مشرقی یوکرین میں صورت حال بدستور ’کشیدہ‘
6
یوکرین نے باغیوں سے نمٹنے کے لیے نیٹو سے حمایت مانگی ہے۔
7
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال اپریل کے وسط سے یوکرین میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں لگ بھگ 2600 افراد مارے جا چکے ہیں۔
8
نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں ’’غیر قانونی فوجی آپریشن‘‘ روک دے، جو کہ اس ملک میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔
9
بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے تسلیم کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں حالات نازک ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پانی، بجلی اور دوائیں دستیاب نہیں ہیں۔